ممبئی (این این آئی)بالی وڈ اداکاروں سے متعلق پیشگوئیاں کرنے والے فلمی ناقد اور اداکار کمال راشد خان (کے آر کے) نے مسٹر پرفیکٹ عامر خان کی جلد شادی کی پیش گوئی کردی۔کے آر کے نے عامر خان کے حوالیسے ٹوئٹ کی جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ عامر خان جلد اپنی بیٹی کی عمر کی لڑکی فاطمہ ثنا شیخ سے شادی کرنے جارہے ہیں ۔کے آر کے نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ عامر خان نے فلم دنگل کے وقت سے ثنا کے ساتھ ڈیٹ کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ فاطمہ ثنا شیخ کے عامر خان کی بیٹی آئرا خان سمیت ان کے خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں۔ فاطمہ ثنا شیخ نے عامر خان کے ساتھ فلم ‘دنگل’ اور ‘ٹھگز آف ہندوستان’ میں کام کیا تھا۔بھارتی میڈیا پر اکثر ان دونوں اداکاروں کے درمیان قریبی تعلقات ہونے کے بارے میں خبریں گردش کرتی رہتی ہیں۔کچھ رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ عامر خان اور کرن رائو کے درمیان طلاق ہونے کی وجہ فاطمہ ثنا شیخ ہیں۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...