اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم عمران خان کی 31 مئی کو ممکنہ پیشی کا اسلام آباد ہائیکورٹ نے سرکلر جاری کرتے ہوئے آئی جی اور ضلع انتظامیہ کو سکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کی 31 مئی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کی ممکنہ پیشی کے پیش نظر رجسٹرار اسلام آباد ہائی کا سرکلر جاری کر دیا گیا جس کے مطابق آئی جی اور ضلع انتظامیہ کو سیکورٹی انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے۔ عمران خان کی عبوری ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت 31 مئی دن دو بجے ہو گی۔ دوسرے کیسز میں عمران خان کی عبوری ضمانت پر سماعت 31 مئی دن ڈھائی بجے ہوگی کورٹ روم نمبر 3 میں وکلاء اور صحافیوں کا داخلہ خصوصی پاس کے ذریعے ہوگا، سرکلر کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے ملازمین، عدالتی عملہ خصوصی پاس سے مستثنیٰ ہونگے ،عمران خان کے ساتھ 15 وکلاء کو کمرہ عدالت جانے کی اجازت ہوگی،اٹارنی جنرل اور ایڈوکیٹ جنرل آفس سے 10 وکلاء کمرہ عدالت جاسکیں گے،اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے 30 ممبران کو کمرہ عدالت جانے کی اجازت ہوگی،انتظامیہ کو خصوصی پاس اور ڈیپارٹمنٹ کارڈ ہونے والوں کو احاطہ عدالت سے نہ روکنے کی ہدایت کر دی ہے خصوصی پاسز رکھنے والے افراد کو کمرہ عدالت نمبر ایک میں جانے کی اجازت ہوگی۔
مقبول خبریں
پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد بھارت میں سناٹا چھا گیا، عالمی میڈیا
اسلام آباد(این این آئی) پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا گیا جس کا اعتراف اب عالمی میڈیا بھی...
پاک فضائیہ نے انڈین ملٹری سیٹیلائٹ کو جام کر دیا
اسلام آباد(این این آئی)پاک فضائیہ نے انڈین ملٹری سیٹیلائٹ کو جام کر دیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کی کارروائی کے بعد انڈین ملٹری...
پاکستان کیخلاف حملے کی منصوبہ بندی کرنے والی اہم شخصیات مارے جانے کا انکشاف
اسلام آباد(این این آئی) پاکستان کی جانب سے ہفتہ علی الصبح بھارت کے خلاف ہونے والے آپریشن بُنْیَان مَّرْصُوْص میں پاکستان کے خلاف حملے...
”مودی تمہیں خبردار کیا تھا ہمارا امتحان نہ لو”، سابق کور کمانڈر کوئٹہ
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے بھارت کے خلاف آپریشن 'بنیان المرصوص'(آہنی دیوار) کا آغاز کرتے ہوئے دشمن کو دندان شکن جواب دیا ہے۔...
بھارت نے پاکستان کے پاس کوئی چوائس نہیں چھوڑی تھی، اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی)وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ پاکستان نے کارروائی بھی دفاع میں کی، بھارت نے پاکستان کے پاس کوئی چوائس...