سپریم کورٹ ریویوآف ججمنٹس اینڈ آرڈر ایکٹ نافذ،نواز شریف، جہانگیر ترین کو اپیل کا حق مل گیا

0
202

اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ ریویوآف ججمنٹس اینڈ آرڈر ایکٹ 2023 کے نفاذ کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ ریویو اینڈ ججمنٹ اینڈ آرڈر ایکٹ کے قانون بننیکا انکشاف سپریم کورٹ میں پنجاب الیکشن نظرثانی کیس کی سماعت کے دوران اس وقت ہوا جب اٹارنی جنرل نے بتایا کہ یہ قانون جمعے سے نافذ العمل ہوچکا ہے جس پر جسٹس منیب اختر نے کہا کہ اسی لیے الیکشن کمیشن کے وکیل کے چہرے پر مسکراہٹ آئی ہوئی ہے۔ صدر مملکت نے جمعے کو نئے قانون کی منظوری دی، اب سابق وزیراعظم نواز شریف اور جہانگیر ترین سمیت ماضی میں 184/3 کے تحت نااہل ہونے و الوں کو اپیل کا حق مل گیا۔نئے قانون کے تحت 184/3کے تحت فیصلوں پر 60 دن میں نظر ثانی اپیلیں داخل کی جاسکیں گی، نئے قانون کے مطابق اپیل فیصلہ دینے والے بینچ سے بڑا بینچ سنے گا۔نئے قانون کے تحت نظر ثانی کی درخواست کا دائرہ کار اب اپیل جیسا ہی ہو گا، ماضی میں فیصلے پر نظرثانی کی درخواست وہی بینچ سنتا تھا جس نے وہ فیصلہ دیا ہوتا تھا۔