ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ ہدایت کار لکشمن اٹیکر نے آنے والی فلم ‘ذرا ہٹ کے ذرا بچ کے’ کے اداکار وکی کوشل کے مدمقابل ان کی اہلیہ اور اداکارہ کترینہ کیف کو کاسٹ نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آنے والی فلم ”ذرا ہٹ کے ذرا بچ کے” کے مرکزی کردار میں فلم بین چنچل اداکارہ سارہ علی خان اور اداکار وکی کوشل کو دیکھیں گے۔ان دنوں مذکورہ فلم کی تشہیری مہم جاری ہے، فلم کی تشہیر کے دوران فلم کے ہدایت کار لکشمن اٹیکر سے سوال کیا گیا کہ انہوں نے بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کو اس فلم کے مرکزی کردار کے لئے کاسٹ کیوں نہیں کیا۔انٹرویو کے دوران پوچھے گئے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے ہدایتکار نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا تھا کہ کترینہ کیف متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والی جوائنٹ فیملی کی بہو کا کردار نبھا سکتی ہیں۔ اگر کترینہ کیف زبان کو سمجھ سکتیں تو میں انہیں کاسٹ کرتا۔انہوں نے مزید کہا کہ کیا آپ کو کترینہ کیف ایک چھوٹے شہر کی ہیروئن لگتی ہیں؟ اگر مستقبل میں اچھا اسکرپٹ ملا، جو ان کے مطابق ہو تو وکی کوشل اور کترینہ کیف کے ساتھ ضرور کام کرنا چاہوں گا۔خیال رہے کہ سارہ علی خان اور وکی کوشل کی رومینٹک کامیڈی فلم ‘ذرا ہٹ کے ذرا بچ کے’ کی کہانی ایک شادی شدہ جوڑے کی کہانی ہے جو زندگی کی پریشانیوں سے تنگ آکر طلاق لینے کا فیصلہ کرلیتا ہے۔ یہ فلم (آج)2 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...