لاہور( این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈری کھلاڑی، کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا نے انہیں خوبصورت انداز میں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔وسیم اکرم 57سال کے ہو گئے ہیں۔ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹ شنیرا اکرم نے شوہر، وسیم اکرم کی فیملی کے ہمراہ متعدد تصویریں سوشل میڈیا انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔شنیرا کا سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھنا ہے کہ آپ ہماری دنیا ہیں، ہم بہت سے مراحل سے گزر چکے ہیں اور مل کر اس دنیا کا مقابلہ کرتے رہیں گے، آپ ہمارا سب کچھ ہیں اور ہم آپ سے پہلے سے بھی بہت زیادہ پیار کرتے ہیں۔انہوں نے وسیم اکرم کی تعریف میں کچھ الفاظ تحریر کیے جیسے شوہر، تین بچوں کا باپ، لاکھوں کا بھائی اور قوم کا ہیرو۔ساتھ ہی شنیرا نے لکھا آج آپ کا بہترین دن ہے جس کے آپ مستحق ہیں۔41سالہ شنیرا اکرم کا اپنی پوسٹ میں لکھنا ہے کہ اور اگر آج کوئی اِنہیں لندن میں دیکھے تو چِلا کر ہیپی برتھ ڈے سلطان ضرور کہیں۔انہوں نے 2013 میں شنیرا سے شادی کی تھی، اس جوڑی کی ایک بیٹی بھی ہے جبکہ پہلی اہلیہ سے ان کے دو بچے ہیں۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...