بالا سور(این این آئی) بھارتی ریاست اڑیسہ میں ریل کے ایک خوفناک حادثے میں 2سو88افراد ہلاک اور 9سو سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ریاست کے شہر بالاسور میں ہنا گا سٹیشن کے پاس باوڑہ ایکسپریس ، کورو منڈل ایکسپریس اور ایک مال گاڑی کا آپس میں شدید تصادم ہوا۔ ٹکر انتی بیانک تھی کہ کرو منڈل ایکسپریس کے دس ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اب تک 288افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ نو سو لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ تلاش اور بچائو کیلئے کئی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر سرگرم ہیں جبکہ اڈیسہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کے 26ارکان کی ایک اضافی ٹیم بھی بھیجی گئی ہے۔ حادثے کے متاثرین کیلئے معاوضے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ وزیر ریلوے اشونی ویشنو نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کو کو فی کس10لاکھ ، شدید زخمیوں کو 2لاکھ جبکہ معمولی زخمیوںکو 50ہزار روپے دئیے جائیں گے۔اڈیسہ کے وزیر اعلیٰ نے ریاست میں ایک روز سوگ کا اعلان کیا ہے۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...