لاہور( این این آئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کی مجوہ مالیاتی ماڈل پر انگلینڈ اور آسٹریلوی بورڈز نے بھی سوال اٹھادیا۔تفصیلات کے مطابق نئے آئی سی سی فنانشل ماڈل سے بھارتی کرکٹ بورڈ کو ممکنہ طور پر 38.50فیصد رقم 231ملین ڈالر ملے گی،اس کے بعد دوسرا نمبر انگلینڈ کا 6.89فیصد کے حساب سے 41.33ملین ڈالر ہے،کرکٹ آسٹریلیا کے حصے میں 6.25فیصد شیئر کے لحاظ سے 37.53ملین ڈالر آنے ہیں جبکہ پاکستان کو آئی سی سی کی متوقع آمدنی کا 5.75فیصد دیا جانا تھا۔بھارت نے انگلینڈ اور آسٹریلیا کے بورڈز کے ساتھ ملکر سال 2014ء میں بگ تھری کا فارمولہ بنایا تھا جو بری طرح ناکام ثابت ہوا، اس منصوبے کا مقصد زیادہ سے زیادہ کمائی حاصل کرنا تھا تاہم اب بھارتی بورڈز آسٹریلیا اور انگلینڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اکیلا حکمرانی کرنا چاہتا ہے۔بی سی سی آئی نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)کو بڑھا کر اپنی جڑیں مضبوط کرلی ہیں جبکہ اسکے علاوہ انکی فرنچائزرز نے دنیا کی مختلف لیگز میں اپنے ٹیمیں خرید رکھیں ہیں، جس میں کھلاڑیوں کو کروڑوں روپے دیے جاتے ہیں۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...