اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چوہدری کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔منگل کو فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کے کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت پانچ رکنی کمیشن نے کی۔سماعت کے دوران معاون وکیل نے کہا کہ وکیل فیصل چوہدری سیشن کورٹ اسلام آباد میں مصروف ہیں۔کمیشن کے ممبر اکرام اللّٰہ خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن بھی کورٹ ہے، ہم وکلاء کا انتظار تو نہیں کر سکتے۔چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن 28 فروری سے آج تک 6 سماعتیں کر چکا ہے، فواد چوہدری تاحال اس کیس میں الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوئے۔معاون وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن تھوڑا انتظار کرے، وکیل فیصل چوہدری پیش ہو جائیں گے۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ وقفے تک وکیل پیش نہیں ہوتے تو پھر الیکشن کمیشن کارروائی آگے بڑھائے گا، وکیل پیش نہیں ہوتے تو فواد چوہدری کو شوکاز نوٹس جاری کریں گے۔الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت میں کچھ دیر کا وقفہ کیا ۔وقفے کے بعد بھی وکیل فیصل چوہدری الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوئے۔الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو شوکاز جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 15 جون تک ملتوی کردی۔الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ پی ٹی آئی کے سابق رہنما فواد چوہدری کی جانب سے معاون وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔
مقبول خبریں
صدر مملکت کی چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 74 ویں سالگرہ...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 74 ویں سالگرہ پر پاکستان اور...
پاکستان اور بھارت میں زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آنے پر اتفاق رائے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آنے پر اتفاق رائے...
روایتی جنگ میں کامیابی حاصل کرنے کی طاقت نہ رکھنے والے بزدل دشمن نے...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بزدل دشمن نے اسکول کے بچوں پر وار کیا کیونکہ یہ روایتی...
ویسٹ ایشیا بیس بال’ پاکستان نے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا
تہران (این این آئی)پاکستان نے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا۔تہران میں جاری ایونٹ کے پہلے...
بنگلادیش کیخلاف ٹی20 سیریز، پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، شاہین، بابر، رضوان آؤٹ
لاہور(این این آئی) بنگلا دیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔سلمان...