ریاض(این این آئی)سعودی عرب نے سوڈان میں اپنے سفارتی مشن اور عملے کی رہائش گاہوں پر حملے کی مذمت کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہاگیاکہ سفارت خانے کی عمارت میں توڑ پھوڑ کی گئی۔ اس کے علاوہ سفارت خانے میں خدمات انجام دینے والے عملے کی رہائش گاہوں کو بھی الٹ پلٹ دیا گیا۔وزارت خارجہ نے چند مسلح جتھوں کی جانب سے سفارت خانے کی عمارت کو سبوتاژ اور اس میں توڑ پھوڑ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔بیان میں مملکت کی جانب سے سفارتی مشنز اور نمائندوں کے خلاف تشدد اور سبوتاژ کارروائیوں کو مسترد کرتے ہوئے ایسے مسلح جتھوں کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا کہ جو سوڈان اور اس کے برادر عوام کی سلامتی اس میں استحکام بحال کرنے کی کوششوں کو تاراج کرنے کے درپے ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن نے اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماں نے دوطرفہ، علاقائی اور عالمی ایشوز سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔فریقین نے سوڈان میں لڑائی کے خاتمے کی خاطر اپنے مضبوط تعاون کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی ہدایات پر پاکستان ریلوے کی جدیدکاری کیلئے حنیف عباسی کی زیر صدارت...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم پاکستان کی واضح ہدایات کی روشنی میں پاکستان ریلوے کو جدید، منافع بخش، پائیدار اور عوام دوست ادارہ بنانے کے...
بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ ذاتی اور دیرینہ تعلق ہے،...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ...
سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی
ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی،نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا...
محسن نقوی کا لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر...
جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی...