اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام کی رقم 250ارب روپے سے بڑھا کر 364ارب روپے کردی ہے ۔بجٹ دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت نے مالی سال 2023-24ء میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مختص رقم میں اضافہ کیا ہے، 2021-22میں یہ رقم 250ارب روپے تھی جو اب بڑھا کر 364ارب روپے کردی گئی ہے۔نئے مالی سال میں بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام کے تحت 90لاکھ خاندانوں کو بینظیر کفالت کیس ٹرانسفر پروگرام کی سہولت میسر ہوگی، جس کیلئے 266ارب روپے رکھے گئے ہیں۔بے نظیر تعلیمی وظائف پروگرام کا دائرہ بھی ایک کروڑ بچوں تک بڑھایا جائے گا جس کیلئے 35ارب روپے سے زائد رقم رکھی گئی ہے۔ جبکہ 10ہزار طلبا کو بے نظیر انڈر گریجویٹ اسکالر شپ دیا جائے گا، جس کیلئے 9 ارب روپے سے زائد رقم مختص کی گئی ہے۔ بینظیر نشوونما پروگرام تمام اضلاع تک بڑھایا جائے گا، جس پر تقریبا 5.21 ارب روپے لاگت آئے گی، جب کہ 6ارب روپے مستحق افراد کے علاج و امدادکیلئے پاکستان بیت المال میں رکھے گئے ہیں۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...