جنرل الیکشن میں ایک سال توسیع کی کا کوئی بیان حکومت نے نہیں دیا، اسحاق ڈار

0
145

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ محمد اسحق ڈار نے کہا ہے کہ جنرل الیکشن میں ایک سال توسیع کی کا کوئی بیان حکومت نے نہیں دیا۔ میڈیا سے بات چیت میں ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ کارپوریشن کے ملازمین کی پنشن کی ذمہ داری وفاقی حکومت کی نہیں۔ انہوںنے کہاکہ جنرل الیکشن میں ایک سال توسیع کی کا کوئی بیان حکومت نے نہیں دیا، قرض کی وقت پر ادائیگی کی جائیگی، آپ ٹھکیدار لائیں جو 12 ہزار ارب روپے کا ٹیکس اکھٹا کر دے، ہم ایف بی آر کی جگہ ان کو ٹیکس جمع کرنے کا ٹھیکہ دے دیں گے اور ایف بی آر کو چھٹی پر بھیج دیں گے۔