آبادی کی شرح 3.6 فیصد پہنچنے پر شدید تحفظات ہیں،وزیر خزانہ

0
133

اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ آبادی کی شرح 3.6 فیصد پہنچنے پر شدید تحفظات ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پاکستان کی آبادی کی شرح الارمنگ ہے، بڑھتی آبادی ترقی کی کوششوں کو کھا جائے گی، آبادی کی شرح 3.6 فیصد پہنچنے پر شدید تحفظات ہیں۔ انہوںنے کہاکہ آبادی کو کنٹرول کرنے کے لیے کافی اجلاس ہو رہے ہیں، ہم علماء سے مل کر آبادی کے مسئلے کا حل نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں غذائی قلت میں کمی کے لیے حکومت اقدامات کریگی، بچوں کے اسکول میں داخلے کے لیے صوبائی حکومتوں کو اقدامات کرنا ہوں گے۔ وفاقی وزیر خزانہ نے کہاکہ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ مردم شماری کے نمبرز کچھ زیادہ رپورٹ ہوئے، حکومت اس پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے، دفاعی بجٹ ایک حقیقت پسندانہ بجٹ ہے، دفاعی بجٹ جی ڈی پی کا 1.7فیصد ہے۔