اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قزاقستان کے صدر قاسم قاسم جومارت توکایف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور توانائی، زراعت، آئی ٹی،ٹیکسٹائل اور بجلی کے شعبو ں میں دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پراتفاق کیا۔ ہفتہ کو آفس کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ٹیلیفونک رابطہ کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان قزاقستان کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ سیاحت کے فروغ اور عوام کے درمیان رابطوں کو بڑھانے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم نے اس بات پر اطمینان کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان فلائٹ آپریشن جلد شروع ہو جائے گا۔ قزاقستان کے صدر نے پاکستان کو خطے کا اہم ملک قرار دیتے ہوئے دیرینہ دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ دونوں رہنمائوں نے توانائی ، زراعت ، آئی ٹی ، ٹیکسٹائل اور بجلی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پراتفاق کیا۔ وزیراعظم نے قزاقستان کے صدر کو جلد از جلد پاکستان کیسرکاری دورے کی دعوت دی۔
مقبول خبریں
چیمپئینز ٹرافی’ ہائبرڈ پر مان جاؤ! بھارت کی پھر پاکستان کو مالی فوائد کی...
نئی دہلی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دکھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے...
کرم’ مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا، جاں بحق افراد کی...
کرم (این این آئی)ضلع کرم میں مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا۔کرم میں پیش آنے والے سانحہ میں جاں بحق...
اسلام آباد آنیوالے تمام راستے آج بھی بند، جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ معطل
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کی چائنہ چوک اور ڈی چوک پر پولیس کی نفری تعینات...
بانی پی ٹی آئی کا حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق، ویڈیو میسج...
ٍراولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کرلیا، حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر بھی...
حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی اور لاش نہ گرے’...
اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی...