راولپنڈی(این این آئی) بلوچستان کے ضلع کچھی بولان سے تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیدل مارچ راولپنڈی پہنچ گیا۔تحفظ ناموس رسالت پیدل مارچ تحریک نوجوانان پاکستان بلوچستان کی جانب سے کیا جارہا ہے جو یکم نومبر کو بلوچستان کے ضلع کچھی بولان سے شروع ہوا اور 31 دن مسلسل پیدل چلتے ہوئے تقریباً 14 سو کلومیٹر کی مسافت طے کرکے منگل کی صبح راولپنڈی پہنچا۔مارچ کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر فرانسیسی حکومت کے خلاف مذمتی نعرے درج تھے۔ تحریک نوجوانان پاکستان بلوچستان کے صوبائی ترجمان و مارچ کے شرکاء کا کہنا تھا کہ تحفظ ناموس رسالت ۖ کی خاطر احتجاج ریکارڈ کرانے پیدل بلوچستان سے نکلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پریس کلب تک جائیں گے اور فرانسیسی حکومت اور فرانسیسی صدر کے اقدام کی مذمت کرتے ہیں، ہمارا مطالبہ بھی وہی ہے کہ فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کیا جائے۔
مقبول خبریں
اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری شہداء اور غازیوں کے...
راولپنڈی(این این آئی)فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں ،اعزاز...
وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی...
اسلام آباد (این این آئی)حکومت پاکستان نے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی...
اسحٰق ڈار کا پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت پر چین سے...
بیجنگ /اسلام آباد(این این آئی)بیجنگ میں موجود پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت...
پاک فوج کے آپریشن ” بنیان مرصوص” کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان...
کھاریاں (این این آئی) پاک فوج کے آپریشن " بنیان مرصوص" کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان اور امت مسلمہ کو بھی تقویت...
اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
بیجنگ(این این آئی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی...