9 مئی کو بڑی ہلچل مچائی گئی کہ پاکستان کو ڈی ریل کیا جائے،شہباز شریف

0
291

اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے تحریک انصاف حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کو سازش اور ملک دشمنی انتہائوں کو چھو گئی، بڑی ہلچل مچائی گئی کہ پاکستان کو ڈی ریل کیا جائے، گزشتہ حکومت میں ملک کی ہر چیز زمین بوس ہو گئی تھی۔ترقیاتی منصوبوں کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے سی پیک منصوبوں پر شکریہ ادا کرنے کے بجائے چین کی بے توقیری کی، کمیشن کھانے کا الزام لگا کر مجھے بھی 4 سال عدالتوں میں گھمایا۔وزیر اعظم شبہاز شریف نے کہا کہ مشکل وقت میں چین ایک بار پھر ہمارے ریسکیو کیلئے سامنے آیا ہے، آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر پر بھی چین نے بے مثال مدد کی۔وزیر اعظم شہباز شریف نے چشمہ 5 نیوکلیئر پاور پلانٹ کی تعمیر کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب میں شرکت بھی کی۔اس موقع پر انہوں نے 4.8 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری پر چینی حکومت سے اظہارِ تشکر بھی کیا، انہوں مارگلہ ایونیو کا افتتاح بھی کیا۔