ملکی برآمدات بڑھانے کیلئے اقتصادی و تجارتی سفارت کاری پر توجہ دینا ہوگی ، عارف علوی

0
197

اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تجارت میں اضافے کے لئے اقتصادی سفارت کاری پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ برآمدات اور غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھا کر پاکستان معاشی چیلنجز پر قابو پاسکتا ہے۔ ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے منگل کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار ڈنمارک اور روانڈا کیلئے پاکستان کے نامزد سفراء سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی برآمدات بڑھانے کیلئے اقتصادی و تجارتی سفارت کاری پر توجہ دینا ہوگی۔ صدر مملکت سے ڈنمارک میں پاکستان کے نامزد سفیر شعیب سرور نے ملاقات کی۔ صدر نے کہا کہ نامزد سفیر ملکی برآمدات بڑھانے کیلئے اقتصادی سفارت کاری پر توجہ دیں۔ صدرمملکت نے کہا کہ ڈیری اور زراعت کے شعبوں میں ڈنمارک کی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کی دعوت دی جاسکتی ہے، انفارمیشن ٹیکنالوجی بھی تعاون بڑھانے کیلئے ایک اہم شعبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نامزد سفیر ڈنمارک کی ہوائی توانائی کی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے مدعو کریں، نامزد سفیر قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں تعاون مزید وسیع کرنے کیلئے کام کریں۔ صدر مملکت نے امید ظاہر کی کہ وزارتی سطح پر حالیہ تبادلوں سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی فائدہ مند تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی سے روانڈا میں پاکستان کے نامزد ہائی کمشنر نعیم اللہ خان نے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان روانڈا کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ، دونوں ممالک میں خوشگوار تعلقات ہیں۔ صدر نے کہا کہ زراعت، تحفظِ خوراک اور ا