اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کوعالم اسلام کی پہلی منتخب خاتون وزیراعظم ہونے کا اعزاز حاصل ہے ، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے ملک میں جمہوریت کی بحالی اور مضبوطی کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، ان کی ملک میں جمہوریت کی بحالی و فروغ کی خاطر دی گئی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، شہید محترمہ نے ہمیشہ کسانوں، مزدوروں اور معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کے حقوق کے تحفظ کی جنگ لڑی۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے بینظیر بھٹو شہید کے 70 ویں یوم ولادت کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا جو ہر سال 21 جون کو ملک بھر میں نہایت جوش و جذبے سے منایا جاتا ہے۔ سپیکر نے کہا کہ شہید بی بی کا مشن جمہوری نظام اور مساوات پر مبنی معاشرے کا قیام تھا ، ان کا مشن درحقیقت قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کا مشن تھا ،وہ اپنی زندگی کی آخری سانس تک صبر و تحمل اور جرات و بہادری کے ساتھ اس مشن پر کاربند رہیں۔ سپیکر نے کہا کہ محترمہ شہید بینظیر بھٹو نے ہمیشہ اداروں کی مضبوطی،آئینی بالادستی ، وفاق اور صوبوں کے مابین ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے جدوجہد کی۔ انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے سیاست میں نظریات کو مسلط کرنے کے بجائے تحمل و برداشت اور مکالمہ کو فروغ دیا ، انہوں نے ملک کو دہشت گردی کے ناسور سے پاک کر کے امن کا گہوارہ بنانے کی جدوجہد کی ، سپیکر نے کہا کہ محترمہ شہید بینظیر بھٹو کمیشن کو اپنا کر ہم ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔ سپیکر نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد جس طرح آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی اور ملک کو سنبھالا وہ قابل تحسین ہے۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو کی قیادت میں پارٹی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن پر گامزن ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں اپنا ہرممکن کردار ادا کریں گے۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...