رائے ونڈ (این این آئی)اداکارہ فرح ناز نے کہا ہے کہ دبئی کلب کلچر کو ملک میں متعارف کروانے والی لابی درحقیقت اسٹیج کی تباہی کی ذمہ دار ہے ۔”این این آئی”سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فرح ناز نے کہا کہ ایک وقت تھا کہ آرٹسٹ کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے پرستار گھنٹوں انتظار کرتے تھے لیکن آج آرٹ اور آرٹسٹ کی تذلیل ہو رہی ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسٹیج کی بربادی کے اصل ذمہ داران وہ پروڈیوسر ز ہیں جوفنکاروں کو نشستیں فروخت کرنے پر مجبور کرتے ہیں ،آرٹ کی تباہی اس سے زیادہ اور کیا ہو سکتی ہے کہ بغیر اسکرپٹ کے ڈرامے چل رہے ہیں ،نوجوان نسل کو تفریح کے نام پر فحاشی اور عریانی دکھائی جارہی ہے ،ڈراموں میں سبق آموز اسکرپٹ نکال کر صرف فحش ڈانس تک محدود کردیا گیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اسٹیج کی جو ساکھ بن چکی ہے اس کی وجہ سے بہت سے فنکار شرمندگی محسوس کرتے ہیں ۔
مقبول خبریں
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...