نیویارک(این این آئی )ٹائٹن کے ناقص حفاظتی انتظامات پرسوال اٹھنے لگے۔ ماہرین نے کہا ہے آبدوز ٹائی ٹینک کے ملبے تک اترنے اوردباو کو برداشت کرنے کے قابل ہی نہیں تھی۔ سی ای او کو آگاہ کردیا گیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق رپورٹس کے مطابق آبدوزمیں رابطے کے دو نظام ہیں ۔ ٹیکسٹ پیغامات اورحفاظتی آواز یا سگنلز، لیکن یہ دونوں سسٹم سمندر میں اترنے کے تقریبا ایک گھنٹہ پنتالیس منٹ بعد رک گئے تھے۔ممکنہ طورٹائٹن کی بجلی منقطع ہوگی یا خرابی کے باعث پھٹ گئی۔ دونوں ہی صورتیں خطرناک ہیں۔ ٹائٹن میں سطح پر واپس آنے کیلئے سات بیک اپ سسٹم ہیں۔ جن میں سے ایک ایسا ہے کہ ہر شخص بے ہوش ہونے پر سمندر کی سطح پر واپس آجائے گی۔دوسری جانب ٹائٹن کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے ۔ سیاحتی آبدوز میں صرف چند گھنٹوں کی آکسیجن باقی رہ گئی ہے۔لیکن ابھی تک آبدوز کے کوئی سگنلز موصول نہیں ہوئے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...