لاہور( این این آئی )نامور اداکارہ کبری خان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ایک پراجیکٹ کی شوٹنگ کے دوران کمرے میں بھوت دیکھا تھا۔اداکارہ نے بتایا کہ وہ شوٹنگ کے لئے وادی نیلم میں ایک کمرے میں ٹھہری ہوئی تھیں۔رات کے ساڑھے تین بجے کے قریب موبائل فون پر ویڈیو دیکھ رہی تھی کہ اچانک کچن میں سے کسی نے دیکھا۔کبری خان نے بتایا کہ میں نے دیکھا کہ کسی کا سر باہر نکلا ہے لیکن میرے اندر اتنی ہمت نہیں تھی کہ میں اس سے آنکھیں ملائوں۔انہوں نے کہا کہ میں نے ویڈیو بند کرکے سورہ رحمن لگائی اور کرسی پر بیٹھی رہی جب تک فجر نہیں ہوئی وہ وہیں موجود رہا۔اداکارہ نے کہا کہ جب فجر ہوگئی تو وہ سر غائب ہوگیا۔کبری خان نے کہا کہ اگلے دن کسی نے بتایا کہ آپ کے کمرے کے ساتھ میں قبرستان ہے پھر میں نے ان سے کہا کہ پھر آپ نے مجھے یہاں کیوں ٹھہرایا۔انہوں نے بتایا کہ دوسرے دن کوئی اور اسی کمرے میں ٹھہرا تو وہی اس کے سینے پر چڑھ گیا اور اٹھا کر کمرے سے اٹھا کر باہر پھینک دیا ۔کبری خان نے بتایا کہ میں جب بھی کہیں نئی جگہ جاتی ہوں تو آیت الکرسی پڑھ لیتی ہیں اور وہاں یہ بھی کہتی ہوں کہ میں آپ کو کوئی نقصان نہیں پہنچائوں گی لہٰذامجھے بھی کچھ نہیں کہنا۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...