کراچی (این این آئی)پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے نوجوان اداکاراؤں کی کاسمیٹک سرجری کرانے کی مخالفت کر دی۔حال ہی میں بشریٰ انصاری ایک انٹرویو میں شریک ہوئیں جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ بہت سے لوگ سمجھتے ہیں کہ انہوں نے بھی چہرے کی سرجری کروائی ہے لیکن یہ ایک غلط فہمی ہے کیونکہ انہوں نے کبھی اپنے چہرے کو ایسے نہیں چھیڑا کہ چہرے کے خدوخال ہی تبدیل ہو جائیں۔اداکارہ نے انٹرویو میں کہا ‘کاسمیٹک سرجری کروانے سے ڈر لگتا ہے کیونکہ یہ خطرناک کام ہے کہ کہیں کوئی گڑبڑ نہ ہو جائے، ایک عمر ہوتی ہے جس میں یہ چیزیں کرانا سمجھ آتا ہے، مثال کے طور پر اگر میں اپنی بھنویں تھوڑی سیٹ کروا لوں، اس میں کوئی حرج نہیں کیونکہ میری عمر ایسی ہے۔بشریٰ انصاری نے کہا ‘میری عمر میں آکر ایسی سرجریز کروائی جا سکتی ہیں لیکن میں آنکھوں کے نیچے گالوں پر اتنا نہیں بھرواؤں گی کہ پلاسٹک لگوں، میں اپنے ہونٹوں کو نہیں بھروانا چاہتی۔انہوں نے بتایا کہ ایک مرتبہ کسی نے مجھ سے کہا کہ پتہ نہیں ہونٹوں میں کیا بھروا لیا، لیکن میں بڑی چالاکی سے آؤٹ لائن بہت اچھی بناتی ہوں اور اندر ہلکے رنگ کی لپ اسٹک لگاتی ہوں، اس سے ہونٹ بھرے اور ابھرے ہوئے لگتے ہیں، میرے ہونٹ بہت پتلے ہیں۔بشریٰ انصاری کا مزید کہنا تھا کہ مجھے کاسمیٹک سرجری کی زیادتی سے ڈر لگتا ہے، کہ کہیں کچھ برا نہ ہو جائے کیونکہ میری یہ شکل لوگوں کو 250 سے یاد ہے، اگر میری شکل بدل گئی تو مداح پریشان ہو جائیں گے اور یہ پتہ چل جاتا ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا میں نوجوان بچیوں کو کہوں گی کہ خدارا اپنی شکلیں نہ چھیڑو، خدا کے لیے اپنے
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...