لاہور(این این آئی) صوفیانہ کلام میں مہارت اور جداگانہ انداز رکھنے والے معروف لوک گلوکار الن فقیر کو دنیا سے رخصت ہوئے 23 برس بیت گئے۔الن فقیر نے صوفیانہ کلام کے ذریعے روایتی لوک گلوکاری کو ایک نیا انداز دیا، معروف سندھی لوک گلوکار الن فقیر کا تعلق صوبہ سندھ کے ضلع دادو سے تھا، گلوکاری کے ساتھ ساتھ الن فقیر نے سندھ کے روایتی ثقافتی پہناوے کو بھی دنیا بھر میں متعارف کروایا۔اپنے مخصوص انداز کی وجہ سے وہ ہر خاص و عام میں مقبول رہے، ان کی پرفارمنس کا انداز منفرد اور والہانہ تھا، ان کی گلوکاری کا بڑا حصہ سندھی زبان پر مشتمل ہے مگر ان کے اردو میں گائے ہوئے گیت بھی ریکارڈ توڑ مقبولیت کمانے میں کامیاب رہے۔تیرے عشق میں جو بھی ڈوب گیا، اسے دنیا کی لہروں سے ڈرنا کیا اوراتنے بڑے جیون ساگر میں تو نے پاکستان دیاجیسے گیتوں کی بدولت الن فقیر کا نام موسیقی کے افق پر رہتی دنیا تک چمکتا رہے گا۔1980 میں حکومت پاکستان نے الن فقیر کو ان کی فنکارانہ صلاحیتوں کے اعتراف میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا۔لوک گلوکار الن فقیر 4 جولائی 2000 کو 68 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے مگر ان کی آواز آج بھی لوک موسیقی کے دلدادہ افراد کے کانوں میں گونج رہی ہے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...