لاہور (این این آئی)کیفی خلیل کا سپر ہٹ گانا کہانی سنو ، جو 2021 میں ریلیز ہوا تھا، ان دنوں موسیقی سے لگاؤ رکھنے والوں میں کافی مقبول ہے۔کیفی خلیل کے اس گیت کی مقبولیت نے دیگر گلوکاروں کو بھی اس گانے کو اپنی آواز میں گانے پر مجبور کیا جن میں پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ اور ڈچ گلوکارہ ایما ہیسٹرز نمایاں ہیں۔اس کے بعد کہانی سنو کے سحر نے بھارتی گلوکاروں کو جکڑا، آیوشمان کھرانا اور جوبین نوٹیال نے اپنی آواز میں کہانی سنو مداحوں کی سماعتوں کی نذر کیا۔پھر سوشل میڈیا پر مشہور ایک اور موسیقار و گلوکار چاہت فتح علی خان نے بھی اس گانے پر طبع آزمائی کی اور اس گانے کا اپنا ورڑن پیش کیا جس کے بعد کہانی سنو کے مداحوں نے کافی ناراضی کا اظہا بھی کیا۔اب ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں بھارتی ریاست مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون گلوکارہ لائیو کنسرٹ میں کیفی خلیل کا گانا کہانی سنو گنگنا رہی ہیں۔اطلاعات کے مطابق گلوکارہ کا نام انکیتا بھٹا چاریہ ہے اور یہ بھارتی رئیلٹی کی فاتح رہ چکی ہیں۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...