مدینہ منور ہ (این این آئی)مدینہ منورہ میں روضہ رسول ۖ پر حاضری کے موقع پر صدر مملکت عارف علوی سے بنگلادیش کے صدرشہاب الدین کی ملاقات ہوئی ہے۔صدر عارف علوی نے ٹوئٹر پر بنگلادیشی صدر سے ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بنگلادیش کے صدر سے مکہ،منیٰ اورمدینہ میں بھی اچھی ملاقاتیں رہیں۔صدر پاکستان نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ میرے بچپن کے دوست سلمان رحمان جو اب بنگلا دیش کے رکن پارلیمنٹ ہیں وہ بھی ساتھ تھے، ان سے 60 سال بعد ملاقات ہوئی ہے، صدر نے نشاندہی بھی کی کہ سلمان رحمان تصویر میں سفید رنگ کے لباس میں ملبوس ہیں۔واضح رہے کہ صدر مملکت عارف علوی گزشتہ ماہ حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعود ی عرب روانہ ہوئے تھے، صدر کی غیر موجودی میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے قائم مقام صدرکی ذمہ داریاں سنبھالی ہوئی ہیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...