برسلز (این این آئی) مغربی ممالک کے فوجی اتحاد نیٹو نے روس کے خلاف اپنے نئے فوجی منصوبے تیار کرنا شروع کر دیئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فوجی کمیٹی کے سربراہ ایڈرمل راب بویر نے نیٹو کے ہیڈ کوارٹر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ روس کی زمینی افواج کا بڑا حصہ یوکرین میں لڑ رہا ہے لیکن اس کی افواج اب بھی ہمارے لیے خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے روس دوبارہ نئے سرے سے تیاری کرنے جا رہا ہے اور اسی لیے نیٹو کے منصوبے روسی فوج کی موجودہ حیثیت کو دیکھتے ہوئے نہیں بلکہ یوکرین حملے سے پہلے اس کی حیثیت کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائے گئے ہیں۔ایڈمرل راب بویر نے کہا کہ جوہری صلاحیتوں کے علاوہ ہم روس کو سمندروں، فضائوں اور خلا میں ایک سنگین خطرے کے طور پر دیکھتے رہیں گے کیونکہ اس کی افواج بہت قابل ہیں۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...