لاہور( این این آئی)گردوں کے عارضہ میں مبتلا نامور گلوکار اسد عباس کی اہلیہ نے وزیر اعظم شہباز شریف اور نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے اپنے شوہر کے علاج معالجہ میں مدد کی اپیل کر دی ۔گلوکار اسد عباس کی اہلیہ نے بتایا کہ ان کے شوہر گزشتہ چار سالوں سے گردوں کے عارضہ میں مبتلا ہیں ،ایک بھائی نے چار سال پہلے گردے کا عطیہ دیا تھا لیکن وہ بھی ناکارہ ہو چکا ہے ، اس صدمے کی وجہ سے اسد عباس کی والدہ اور ہمشیرہ بھی دنیا سے رخصت ہو گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے طور پر ہر طرح کی کاوشیں کر چکے ہیں ۔ وزیر اعظم شہباز شریف اورنگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے اپیل ہے کہ جس طرح عمر شریف اور گلوکار عالمگیر کا علاج معالجہ کرایا گیا اسی طرح اسد عباس کے علاج معالجے کیلئے بھی احکامات جاری کئے جائیں تاکہ ان کی جان بچائی جاسکے۔انہوں نے کہا کہ حکومت سے اپیل ہے کہ کسی قریبی رشتہ دار کاگردہ عطیہ کرنے کی بھی خصوصی اجاز ت دی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ میرا بیٹا بھی بڑی آنت کے مرض میں مبتلا ہے ، بہت دکھی اوربے بس ہو کر خدا کی ذات کے بعد وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ سے اپیل کررہی ہوں کہ وہ میری درخواست کو سنیں ۔ ہم اپنے گھر سمیت سب کچھ بیچ چکے ہیں ۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...