لاہور( این این آئی)نامور اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ وہ اب گرمیوں کے موسم میں ڈراموں کی شوٹنگ نہیں کرسکتی ،سال کے اختتام تک کسی ڈرامے میں دکھائی دے سکتی ہوں ۔ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ اتنے عرصے سے ٹی وی اسی لیے نہیں کررہی کیونکہ ایک اچھے اسکرپٹ کی تلاش میں ہوں،ایک جیسا کردار بار بار ادا کرنا نہیں چاہتی ۔ڈراموں میں اگرآپ کوئی منفی کردار ادا کر لیں تو آپ پرچھاپ لگ جاتی ہے کہ منفی کردار ہی ادا کیے جائیں۔ مہوش حیات نے کہا کہ وہ اس سال کے آخر میں اپنے مداحوں کو ٹی وی کے حوالے سے خوشخبری دے سکتی ہیں کیونکہ وہ ایک پراجیکٹ کا اسکرپٹ پڑھ رہی ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ میںگرمیوں کے موسم میں کسی بھی ڈرامے کی شوٹنگ نہیں کرسکتی ںپہلے تو وہ گرمیوں میں بھی شوٹنگ کروا لیتی تھیں مگر اب وہ ہمت نہیں رہی۔مہوش حیات نے بتایا کہ وہ کراچی میں سردیوں کے 4 ماہ کے دوران ہی شوٹنگ کرنے کو ترجیح دیتی ہیں۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...