اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیل عالمی خاموشی سے حوصلہ پاکر اور نتائج کی پروا کئے بغیر مقبوضہ مغربی کنارے میں جو کچھ کر رہا ہے وہ بلاشبہ اور عملی طور پر جنگی جرائم ہیں۔ جمعرات کو ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ جنین پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فضائی اور زمینی کارروائیوں کے نتیجے میں 5 بچوں سمیت 12 فلسطینیوں کی شہادت دنیا کیلئے شاید محض اعدادوشمار ہوں تاہم یہ لوگ گوشت اور خون سے بنے ہوئے انسان ہیں جنہیں اپنے بنیادی حقوق کا مطالبہ کرنے پر قتل کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اسرائیلی فضائی حملوں کی وجہ سے ہزاروں پناہ گزینوں کا کیمپ سے بھاگنے پر مجبور ہونے کا منظر عالمی ضمیر کو جھنجھوڑتا رہے گا۔
مقبول خبریں
دہشتگردی صرف پاکستان کی جنگ نہیں’عالمی برادری کوتعاون کرنا ہوگا’ محسن نقوی
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ صرف پاکستان کی جنگ نہیں، دہشتگردی سے نمٹنے...
وزیراعظم سے امریکی وفد کی ملاقات، معدنی شعبے میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
اسلام آباد(این این آئی) وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے امریکی وفد نے ملاقات کی ہے جس میں معدنی شعبے میں سرمایہ کاری پر...
کراچی کنگز کی پی ایس ایل 10 کیلئے بھرپور تیاریاں ‘دوسرے روز بھی پریکٹس...
کراچی(این این آئی)پاکستان سپر لیگ کی مقبول ترین لیگ کراچی کنگز کی دسویں سیزن کے لیے بھرپور تیاریاں جاری ہیں دوسرے روز بھی پریکٹس...
احسان اللہ نے پی ایس ایل کی پشاور زلمی کی کٹ پہن لی؟ تصویر...
پشاور(این این آئی)پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر احسان اللہ کی پشاور زلمی کی کٹ پہنے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔فاسٹ بولر احسان اللہ...
فائر بندی ختم ہونے کے بعد غزہ میں 4 لاکھ افراد کی نقل مکانی
نیویارک (این این آئی)اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوژارک نے کہاہے کہ تین ہفتے قبل لڑائی کے دوبارہ آغاز کے بعد سے غزہ...