اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہبازشریف نے جمعہ کو قرآن کریم کی ناموس کے لئے ملک گیر احتجاج کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر پاکستانی قرآن کریم کے تقدس کاپرچم لے کر اپنے گھر سے نکلے اور احتجاج میں شریک ہو۔ وزیراعظم نے جمعرات کو اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس قوم کے احساسات اور جذبات کی بھر پور ترجمانی کرتے ہوئے قرآن کریم کے تقدس کے لئے اپنے پختہ عزم کااظہار کرے گا اور سویڈن سمیت پوری دنیا پر زور دے گا کہ اسلام سمیت تمام مذاہب ، مقدس ہستیوں اور عقائد کا احترام کیاجائے۔ نامو س قرآن ہمارے ایمان کاحصہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ سویڈن سمیت دنیا بھرکہیں بھی قرآن کی بے حرمتی کسی مسلمان کو برداشت نہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ دنیا کی تمام امن پسند، مہذب اقوام اور عالمی ادارے سوا ار مسلمانوں کے دل دکھانے، ان کیلئے مقدس اور محترم شعائر ، علامات کے خلاف نفرت پھیلیانے ، اسلامو فوبیا کے واقعات روکنے میں کردار ادا کریں۔ دنیا کو شیطان صفت کرداروں کے حوالے کرنا عالمی امن کے لئے خطرہ ہے۔ دنیا کو بے امنی ، نفرت اور انتشار کے جہنم میں دھکیلنے سے روکنا ہوگا۔ وزیراعظم نے کہاکہ یہی پیغام دینے کے لئے جمعہ 7 جولائی کو قرآن کریم کے ناموس کے لئے ملک گیر احتجاج بھی ہوگا۔ ریلیاں نکالی جائیں گی۔ ہر پاکستانی قرآن کریم کے تقدس کاپرچم لے کر جمعہ کواپنے گھر سے نکلے اور احتجاج میں شریک ہو۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...