کراچی (این این آئی)پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہ نور بلوچ کا کہنا ہے کہ شاہ رخ ہینڈسم نہیں لیکن ان کی شخصیت بہت متاثر کْن ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ماہ نور بلوچ نے بالی وڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان سے متعلق بات کی اور کہا ‘میں سمجھتی ہوں شاہ رخ کو اداکاری نہیں آتی، وہ ایک اچھے بزنس مین ہیں ، انہیں خود کو اچھی طرح سے پیش کرنا آتا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ شاہ رخ کی شخصیت کمال کی ہے لیکن دنیا بھر میں جو ہینڈسم ہونے کا آئیڈیا ہے، وہ اس میں نہیں آتے یعنی انہیں ہینڈسم نہیں کہا جاسکتا، ہاں لیکن مضبوط شخصیت کی وجہ سے وہ مختلف ضرور دکھائی دیتے ہیں ۔ماہ نور بلوچ نے ظاہری خوبصورتی پر بات کرتے ہوئے کہا بہت سے لوگ خوبصورت ہوتے ہیں لیکن ان کی شخصیت مضبوط نہیں ہوتی، ان لوگوں کو شاید کوئی دیکھتا بھی نا ہو، یہ سب مکسچر ہے۔اس کے علاوہ ایک سوال کے جواب میں ماہ نور بلوچ کا کہنا تھا کہ میرا ماننا ہے کہ شاہ رخ کو اداکاری نہیں آتی، اور یہ میرا خیال ہے، ہوسکتا ہے میں غلط ہوں لیکن مجھے یہ ہی لگتا ہے، یقیناً شاہ رخ خان کے مداح مجھ سے اختلاف کریں گے، ہر کسی کی اپنی رائے ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ شاہ رخ اچھے اداکار کے بجائے ایک اچھے کاروباری شخصیت ہیں، انہیں پتہ ہے کہ خود کو کیسے دوسرے کو دکھانا ہے، میں نے اپنے کیریئر میں بہت سارے ایسے اداکار دیکھے ہیں جو خوبصورت اور باصلاحیت ہیں مگر وہ کامیاب نہیں ہوسکے۔دوسری جانب بشریٰ انصاری کی جانب سے خود پر کی جانے والی تنقید پر ماہ نور بلوچ نے کہا میں نے وہ ویڈیو کلپ دیکھا ہے جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ مجھے اداکاری نہیں آتی، ممکن ہے وہ درست کہہ رہی ہوں کیونکہ اْن کی نظر میں اداکاری ورسٹائل ہونی چاہیے جو شاید مجھ میں نہیں ہے۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...