اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ نصاب کسی بھی تعلیمی انفراسٹرکچر میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے آئین اور کمپیوٹر کوڈنگ کو اپنے قومی نصاب میں شامل کرکے، ہم نے اپنی آنے والی نسلوں کے لیے اپنے حقوق اور ذمہ داریوں کو اچھی طرح سے جاننے کی بنیاد رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا تصور یہ ہے کہ جب ہمارے بچے اس ملک کی باگ ڈور سنبھالیں گے تو وہ آئین کے ساتھ ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے علم سے بھی بخوبی واقف ہوں گے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سلمان صوفی کی سربراہی میں سٹریٹجک ریفارمز یونٹ نے وزارت تعلیم کے ساتھ مل کر ان اصلاحات کی قیادت کی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ ہم اپنی حکومت کی مدت کے مختصر عرصے میں بامعنی تعلیمی اصلاحات پر عملدرآمد کو یقینی بناسکیں۔
مقبول خبریں
اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے: لیاقت بلوچ
لاہور(این این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ایک...
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد(این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سامنے آنے والے4 نئے...
یہ سیاسی احتجاج ہے یا ملک کیخلاف سازش؟اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہیکہ تحریک انصاف بار بار کیوں ایسے وقت پر احتجاج کی کال دیتی...
پی ٹی آئی احتجاج: آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران آئی ٹی کمپنیوں...
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری...