مریم نواز کا 17یا 18جولائی کو وطن واپس کا امکان

0
156

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز کا 17یا 18جولائی کو وطن واپس کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق مریم نواز وطن واپسی کے بعد عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں اپنے جلسوں، ریلیوں کے شیڈول کو حتمی شکل دیں گی۔بتایا گیا ہے کہ مریم نواز وطن واپسی پر پارٹی قائد نواز شریف کی ممکنہ وطن واپسی کے پروگرام پر پارٹی رہنمائوں کو اعتماد میں بھی لیں گی۔مریم نواز 24 جون کو لاہور سے دبئی روانہ ہوئی تھیںاور انہوں نے دبئی میں اپنے والد اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے ہمراہ اہم ملاقاتیں کی تھیں۔مریم نواز بعد میں نواز شریف کے ہمراہ دبئی سے سعودی عرب روانہ ہوئی تھیں اور یہاں بھی وہ نواز شریف کی اہم شخصیات کے ساتھ ملاقاتوں میں شریک رہیں۔