لاہور( این این آئی) خوبرو اداکارہ ، ماڈل اور میڈیکل کی طالبہ سویرا شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان میں صرف کورونا وباء کے دوران ماسک پہنا گیا حالانکہ یہاں جس طرح کی آب و ہوا ہے ہمیں ہر لمحے ماسک پہن کر رکھنا چاہیے ۔ ایک انٹر ویو میں سویرا شیخ نے کہا کہ یہاں ہر جگہ دھویں اور گرد وغبار کے بادل چھائے رہتے ہیں ، کئی سالوں سے پاکستان میں سموگ نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں ،آلودگی کو جانچنے والے ائیر کوالٹی انڈیکس میں پاکستان فہرست میں اوپر کے نمبروں پر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ جب بھی گھر سے باہر نکلیں تو ماسک کا استعمال ضرور کریں۔یاد رہے کہ سویر اشیخ اداکاری او رماڈلنگ کے ساتھ میڈیکل کی تعلیم بھی حاصل کر رہی ہیں۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...