لاہور( این این آئی) سینئر اداکار ذوالقرنین حیدر نے کہا ہے کہ جب تک سانسیں ہیں فنکاروں کے حقوق کیلئے آوز بلند کرتارہوں گا ، بد قسمتی سے یہاں ہر شعبے میں میرٹ کا قتل کیا جاتاہے اور یہ ہمارے زوال اور ابتری کی سب سے بڑی وجوہات ہیں۔ ” این این آئی ” سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سینئر اداکار نے کہا کہ جن اداکاروں کو فن کی خدمت کرتے ہوئے پچاس ،پچاس سال ہو گئے ہیںانہیں حکومتی سطح پر اعزاز نہیں ملا لیکن ایسی لڑکیاں بھی ہیں جن کا کیرئیر چند سالوں پر محیط ہے انہیں پرائیڈ آف پرفارمنس دیدیا جاتاہے ۔انہوں نے کہا کہ یہاں جب فنکار بیمار ہوتا ہے تو اس کے علاج معالجے کے لئے کوئی سسٹم موجود نہیں ، اگر اس کے پیسے ہیں تو وہ علاج کر اسکتا ہے لیکن میں نے بہت سے فنکاروں کو دیکھا ہے جو کسمپرسی کی حالت میں اس دنیا سے رخصت ہوئے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ میں نے ہمیشہ فنکاروں کے حقوق کے لئے آواز اٹھائی ہے اور اب بھی اٹھا رہا ہوں اور جب تک سانسیں باقی ہیں اپنی آواز بلند کرتا رہوں گا۔
مقبول خبریں
چیمپئینز ٹرافی’ ہائبرڈ پر مان جاؤ! بھارت کی پھر پاکستان کو مالی فوائد کی...
نئی دہلی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دکھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے...
کرم’ مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا، جاں بحق افراد کی...
کرم (این این آئی)ضلع کرم میں مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا۔کرم میں پیش آنے والے سانحہ میں جاں بحق...
اسلام آباد آنیوالے تمام راستے آج بھی بند، جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ معطل
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کی چائنہ چوک اور ڈی چوک پر پولیس کی نفری تعینات...
بانی پی ٹی آئی کا حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق، ویڈیو میسج...
ٍراولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کرلیا، حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر بھی...
حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی اور لاش نہ گرے’...
اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی...