کابل(این این آئی)افغان طالبان کے ترجمان محمد نعیم نے اقوام متحدہ کی رپورٹ کے اجرا کے بعد اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اقوام متحدہ کی رپورٹس غیر حقیقی اور جھوٹ پرمبنی ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق طالبان کے ترجمان نے وضاحت کی کہ افغانستان میں کچھ مسائل ہیں۔ اقوام متحدہ کی رپورٹس ان کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتی ہیں۔انہوں نے یہ بھی نشاندہی کی کہ افغانستان میں خواتین کے خلاف انفرادی واقعات رونما ہوتے ہیں، لیکن وہ حقیقت کی عکاسی نہیں کرتے۔طالبان کے ایک ترجمان نے بتایا کہ تحریک چیلنج کر رہی ہے کہ کوئی ثبوت فراہم کرے کہ اس کے ارکان لڑکیوں کو مارتے ہیں۔ طالبان حکومت افغانستان میں خواتین کے مسائل کا حل تلاش کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ لڑکیوں کی تعلیم کا معاملہ اندرونی معاملہ ہے جس میں بیرونی لوگوں کو مداخلت کا کوئی حق نہیں ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ افغانستان سے باہر کسی کو بھی لڑکیوں کے معاملات میں مداخلت کا حق نہیں ہے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ حکومت افغانستان میں لڑکیوں سے متعلق کچھ فیصلوں کو تبدیل کرنے پر غور کر رہی ہے۔اقوام متحدہ تازہ رپورٹ مئی اور جون کے مہینوں پر محیط ہے جس میں افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن نے کہا کہ طالبان کی وزارت صحت عامہ نے اعلان کیا ہے کہ خصوصی طبی تعلیم حاصل کرنے کے لیے صرف مردوں کو امتحان دینے کی اجازت ہوگی۔ اس کے بعد فروری میں میڈیکل کی طالبات پر گریجویشن کے امتحانات دینے پر پابندی لگائی گئی تھی اور گذشتہ دسمبر میں یونیورسٹیوں میں خواتین کے داخلہ پر پابندی لگائی گئی۔اقوام متحدہ نے کہا کہ اس نے ایسے کیسز ریکارڈ کیے ہیں جن میں طالبان نے خواتین کی نقل و حرکت اور ملازمتوں کی آزادی پر پہلے سے پابندیاں عائد کی تھیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ مئی کے اوائل میں ایک بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیم کے لیے کام کرنے والی دو افغان خواتین ملازمین کو طالبان فورسز نے ہوائی اڈے سے اس لیے گرفتار کر لیا تھا کہ انھوں نے بغیر کسی مرد رشتہ دار کے سفر کیا تھا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...