اسلام آباد (این این آئی) ماہرین نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان مشترکہ طور پر روایتی ادویات کو فروغ دیں گے، خلائی افزائش کا منصوبہ مرکز کی طرف سے دو طرفہ تعاون سے شروع کیا گیا ہے ،چین اور پاکستان بنی نوع انسان کی صحت کے تحفظ اور فروغ میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق چین کے شہر چانگشا اور کراچی، اسلام آباد میں منعقدہ روایتی چینی اور یونانی میڈیسن پر منعقدہ دوسرے بین الاقوامی سمپوزیم میں دونوں ممالک کے 400 سے زائد طبی ماہرین جمع ہوئے اور تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا۔ انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز (ICCBS) پاکستان کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ایم اقبال چوہدری نے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان تعاون کے لیے ٹھوس بنیاد رکھی گئی ہے۔ مستقبل میں، دونوں فریق روایتی ادویات کے شعبے میں اہلکاروں کی تربیت، کلینیکل ٹرائلز اور منشیات کی رجسٹریشن میں تعاون کو مزید گہرا کریں گے، اور چینی ادویات کو عالمی سطح پر جانے کے لیے مشترکہ طور پر فروغ دیں گے۔ چین پاکستان کوآپریشن سنٹر فار ٹریڈیشنل چائنیز میڈیسن کے ماہرین ، تقریب کے منتظم نے چائنہ اکنامک نیٹ (سی ای این) کو 7 پاکستانی میڈیسن پلانٹ کی خلائی افزائش کے حوالے سے تازہ ترین پیش رفت کے بارے میں بتایا کہ یہ منصوبہ مرکز کی طرف سے دو طرفہ تعاون سے شروع کیا گیا ہے۔ چین کے خلائی جہاز شنڑو 14 سے پودوں کے بیج کامیابی کیساتھ پاکستان واپس آنے کے بعد، تین قسمیں نکلیں اور اچھی حالت میں ہیں۔ سی ای این کو بتایا گیا کہ محققین ساخت اور افادیت کے تجزیہ کے لیے پودوں کی اونچائی، تنے کی چوڑائی، اور تاج کی چوڑائی جیسی معلومات کو ریکارڈ کرتے رہیں گے۔ سمپوزیم میں صوبائی وزیر صحت و آبادی بہبود آبادی ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کو میٹنگ کے میزبان ہنان یونیورسٹی آف چائنیز میڈیسن کے سکول آف فارمیسی کے وزٹنگ پروفیسر کا تقرری کا لیٹر پیش کیا گیا۔ دو کتابیں، یعنی Zhongjing Spirit اور Huxiang Culture، روایتی چینی ادویات کی روح اور ثقافت پر ایک کتاب، اورMateria Medica Homologous with Foodتقریب میں باضابطہ طور پر ریلیز اور پاکستانی مہمانوں کو تحفے میں دی گئیں۔ اسکالرز نے روایتی چینی اور یونانی ادویات کے طبی استعمال اور بنیادی تحقیق جیسے کہ چینی (ہربل) ادویات کے بین الاقوامی قوانین اور ضوابط، ثقا فتی طب کے علم کو جدید سائنس کے ساتھ ملا کر منشیات کی دریافت ، ڈونگ نسل کے رہائش گاہوں اور ان کی قدرتی مصنوعات وغیرہ میں ادویات کے وسائل کا مطالعہ کے بارے میں بھی علمی خیالات کا تبادلہ کیا۔ تقریب کے ایک اور میزبان ہنان یونیورسٹی آف میڈیسن کی سی پی سی کمیٹی کے سیکرٹری چانگ چاے چھی نے کہایہ سمپوزیم بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کی دسویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہو ا۔ روایتی ادویات پر تعاون کے ذریعے، چین اور پاکستان بنی نوع انسان کی صحت کے تحفظ اور فروغ میں اپنا حصہ ڈالیں گے ۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...