اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق سے آذربائیجان کے وزیر برائے ڈیجیٹل ڈویلپمنٹ و ٹرانسپورٹ راشاد نیبیوکی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی جس میں ڈیجیٹل منتقلی، سافٹویئر ڈویلپمنٹ، آئی ٹی برآمدات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔اس موقع پر فریقین نے دونوں ممالک کے مابین آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔وفاقی وزیر سید امین الحق نے کہاکہ پاکستان آذربائیجان کے ساتھ تعلقات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ دونوں ممالک میں مضبوط برادرانہ تعلقات ہیں ، آذربائیجان کے ساتھ ٹیکنالوجی سیکٹر میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ وزیراعظم کے ڈیجیٹل پاکستان ویڑن کے حصول کیلئے کوشاں ہیں، ملک میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے لیئے آئی ٹی انڈسٹری کے ساتھ مل کر اقدامات کر رہے ہیں۔ آذربائیجان وزیر برائے ڈیجیٹل ڈویلپمنٹ و ٹرانسپورٹ نے کہاکہ دونوں ممالک کے مابین آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیئے جوائنٹ ورکنگ بنانے کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کے ساتھ مل کر سافٹویئر ڈویلپمنٹ پر کام کرنا چاہتے ہیں۔اس سے پہلے ممبر آئی ٹی سید جنید امام نے آذربائیجان کے وفد کو ڈیجیٹل پاکستان لینڈ سکیپ پر تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں سیکرٹری آئی ٹی نوید احمد شیخ، ممبر آئی ٹی سید جنید امام، ممبر ٹیلی کام محمد عمر ملک، ممبر انٹرنیشنل کوآرڈینیشن اجمل انور اعوان، ممبر لیگل بابر سہیل، سی ای او پاکستان سافٹویئر ایکسپورٹ بورڈ علی رضا، سی ای او اگنائٹ عاصم شہریار حسین، ڈی جی ٹو منسٹر آفتاب رشید موجود تھے۔بعدازاں آذربائیجان کے وفد نے آئی ٹی کمپنیوں کے سی ای اوز سے بھی ملاقات کی۔
مقبول خبریں
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...