نئے اسلامی سال کا آغاز، غلاف کعبہ کی تبدیلی

0
188

مکہ مکرمہ (این این آئی)نئے اسلامی سال کے آغاز پر خانہ کعبہ کا غلاف تبدیل کردیا گیا، غلاف کعبہ کی تیاری پر 2 کروڑ سعودی ریال سے زیادہ لاگت آئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق غلاف کی تبدیلی نماز عشا کے بعد شروع کی گئی، اس موقع پر کعبتہ اللہ کے چاروں جانب حفاظتی بیریئر لگائے گئے۔غلاف کعبہ کی تبدیلی کا عمل 3 سے 4 گھنٹوں میں مکمل کیا گیا۔واضح رہے کہ غلاف کعبہ سلک، سونے اور چاندی کے تار سے سلائی اور کڑھائی کرکے تیار کیا جاتا ہے۔