ممبئی (این این آئی)بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت جو آئے دن اپنے بیانات کے سبب خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں، حال ہی میں انہوں نے کچھ انکشافات کیے ہیں جس نے بالی وڈ کی معروف شادی شدہ جوڑیوں پر سوالات اٹھادیے۔کنگنا نے الزام عائد کیا ہے کہ بالی وڈ کی معروف ہیروئن کا ہیرو شوہر انہیں میسج کرکے ملاقات کی درخواست کرتا رہا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کنگنا رناوت نے عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کا نام لیے بغیر بالی وڈ کی مقبول جوڑی پر الزامات کی برسات کی ہیکیونکہ ان کے بیان سے سیدھا اشارہ عالیہ اور رنبیر پر ہی جاتا ہے۔کنگنا رناوت نے اپنے بیان میں کہا کہ اس ہیرو نے ہیروئن سے شادی اس لیے کی کیونکہ مافیا ڈیڈی نے شادی کرنے کی صورت میں ہیرو کو 3 فلموں میں کام دینے کا وعدہ کیا تھا۔کنگنا رناوت نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اس جوڑے کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ ہیروئن کا شوہر اپنے خاندان کے ساتھ فیملی ٹرپ پر تھا جب کہ اداکارہ ممبئی میں اپنی بیٹی کے ساتھ موجود تھی۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ واضح ہے کہ کنگنا کرن جوہر کے ”مافیا ڈیڈی” کے طور پر ملوث ہونے کا حوالہ دے رہی ہیں اور کرن جوہر نے ہی رنبیر کے ساتھ 3 فلمیں سائن کیں جس میں سے ایک براہمسترا ہے۔کنگنا نے اس جوڑی کو فرضی میاں بیوی قرار دیا اور دعویٰ کیا کہ یہ دونوں اپنے گھر کے مختلف فلورز پر رہتے ہیں، اس کے شوہر نے مجھے میسج کرکے ملاقات کی التجا کی۔اداکارہ نے کہا کہ اس جوڑی کا سچ سب کے سامنے لانا ہی ہوگا، لوگوں کو بھی پتا چلنا چاہیے کہ یہ لوگ کون ہیں۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کنگنا کا اشارہ اس لیے بھی رنبیر اور عالیہ کی طرف جاتا ہے کیونکہ رنبیر حال ہی میں اپنی والدہ اداکارہ نیتو کپور سمیت پورے خاندان کے ساتھ نیتو کی سالگرہ منانے لندن گئے تھے۔دوسری جانب عالیہ بھٹ اپنی بیٹی راہا کے ساتھ فلم”راکی اور رانی کی پریم کہانی” کی تشہیر کے لیے بھارت میں موجود تھیں، اسی کا تذکرہ کنگنا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بھی کیا۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...