ممبئی (این این آئی)عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ اپنی نئی فلم ”راکی اور رانی کی پریم کہانی” کی پروموشن میں مصروف ہیں، اور اس سلسلے میں مختلف شہروں کا دورہ کر رہے ہیں۔ عالیہ نے دہلی کی تصاویر شیئر کیں جس میں دونوں ہی نہایت اسٹائلش لگ رہے ہیں۔عالیہ بھٹ نے فلم میں اپنے کردار رانی کی طرح ساڑھی پہنی جبکہ رنویر سنگھ سیاہ سوٹ پہنے ہوئے تھے۔اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن دیا کہ دل والی دہلی میں اپنی کہانی لے کر آئے ہیں راکی اور رانی۔گزشتہ روز بھی عالیہ نے ودودارا شہر میں منعقدہ پروموشنل ایونٹ کی تصاویر شیئر کی تھیں۔رنویر کا کہنا ہے کہ یہ فلم”کبھی خوشی کبھی غم” کے جیسی ہے، کرن جوہر اسی سنیما کو واپس لانا چاہتے ہیں جو ہم دیکھ کر بڑے ہوئے ہیں۔خیال رہے کہ”راکی اور رانی کی پریم کہانی” کے ہدایت کار اور پروڈیوسر کرن جوہر ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...