اسلام آباد(این این آئی)حکومت نگران حکومت کے اختیارات کے معاملے پر اتحادیوں کو راضی کرنے میں کامیاب ہوگئی۔نگران حکومت اور نگران وزیراعظم کے اختیارات کے معاملے پر انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کا اجلاس چیئرمین ایاز صادق کی سربراہی میں ہوا جس میں وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ، سینیٹرتاج حیدر، بیرسٹر علی ظفر اور دیگر شریک ہوئے جبکہ وزیر قانون نے اتحادیوں اور اپوزیشن جماعتوں کے رہنمائوں کو بریفنگ دی۔ذرائع کے مطابق انتخابی اصلاحات کمیٹی کے اجلاس میں آرٹیکل 230سے متعلق ترامیم پر بات چیت کی گئی اور نگران حکومت کے اضافی اختیارات کو لے کر اتحادیوں کو تحفظات کو دور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق حکومت نے الیکشن ایکٹ کی شق میں ترمیم سے نگران حکومت کو غیر معمولی اختیارات دینے پر اتحادیوں کو راضی کرلیا ۔ذرائع کے مطابق ترمیم کے تحت نگران حکومت کے پاس جاری معاہدوں کے حوالے سے تمام اختیارات ہوں گے، نگران حکومت بین الاقوامی معاہدے کرسکے گی اور مالیاتی اداروں سے بھی معاہدے کرسکے گی تاہم نگران حکومت کے پاس نئے معاہدے کرنے کا اختیار نہیں ہوگا۔ذرائع کے مطابق نگران حکومت کے پاس دو فریقی اور سہ فریقی معاہدوں کا اختیار بھی ہوگا۔ذرائع کے مطابق اتحادیوں کو منانے کے بعد حکومت نے نگران حکومت کے اختیارات سے متعلق شق 230بل سے نہ نکا لنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مقبول خبریں
Jـ10C کی کامیابی پر چین کی ڈاکومنٹری، پاکستان کی فضائی طاقت پر مہر ثبت...
اسلا م آباد(این این آئی)چین نے نئی دستاویزی فلم میں Jـ10C لڑاکا طیاروں کی کامیابیوں کا اعتراف کرتے ہوئے پاکستان کی فضائی برتری اور...
مودی کی پھر اشتعال انگیزی،بھارت کی کسی بھی جارحیت کا پوری قوت سے ردعمل...
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کی جانب سے اشتعال انگیز بیان کے بعد دوبارہ دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے...
الیکشن کمیشن کابلدیاتی انتخابات کے التوا ء پر اظہار ناراضگی
لاہور( این این آئی) الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے التوا ء پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے 29 مئی کو چیف...
وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کا پختہ عزم ہے فتنہ ہندوستان کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا...
لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کی واحد قوم ہے جس کے بچوں...
ہانیہ عامر پر بھارتی اداکارہ کا نفرت انگیز تبصرہ، شائقین برہم
کراچی /ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکارہ سربھی داس نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے خلاف نفرت انگیز بیان دے کر ایک نیا تنازعہ کھڑا...