اسلام آباد(این این آئی)افواج پاکستان کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس میں عدم حاضری کی بنیاد پر شہباز گل کو اشتہاری قرار دے دیا گیا۔ بدھ کوڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں شہباز گل کے خلاف افواج پاکستان کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے مسلسل عدم حاضری پر شہباز گل کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔ایف آئی اے اور نادرا کی جانب سے شہباز گل کی پراپرٹی کی رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی گئیں، دوران سماعت عدالت نے شہباز گل کی جانب سے دائر دونوں درخواستیں مسترد کردیں۔شہباز گل کی جانب سے کیس کی کارروائی روکنے اور بذریعہ ویڈیو لنک حاضری لگانے کی درخواست کی گئی تھی، شہباز گل نے بیماری کی وجہ سے ویڈیو لنک حاضری کی درخواست کی تھی جنہیں عدالت کی جانب سے مسترد کردیا گیا ۔عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دئیے کہ ملزم کے خلاف اشتہاری کی کارروائی تب ہی منسوخ ہوتی ہے،جب ملزم ذاتی طور پر عدالت پیش ہو،شہبازگل 4ہفتوں کا بتا کر ملک سے روانہ ہوئے تھے ،شہبازگل نے چالاکیوں سے کام لینا شروع کردیاہے، انہیں ملک سے بھگا دیاگیاہے۔وکیل صفائی نے دوران سماعت عدالت سے کہاکہ شہبازگل بیماری کی وجہ سے باہر گئے ہیں،بھاگے نہیں۔بعد ازاں عدالت نے 31جولائی کو شہبازگل کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی ۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...