اسلا م آباد(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے سابق صدر زرداری انتھک محنت واقعی متاثر کن ہے۔سابق صدر آصف زرداری کی سالگرہ کے موقع پر سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ آصف علی زرداری کے جنم دن کے موقع پر ان کو اور کے خاندان کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔انہوں نے کہاکہ ملک اور عوام کیلئے صدر زرداری نے نمایاں خدمات انجام دی ہیں،آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر ملک کو ٹوٹنے سے بچایا، 18ویں متفقہ ترمیم پاس کر کے صوبوں کو حقوق اور اختیار واپس دئیے، صدر زرداری نے صدارتی اختیارات پارلیمان کو منتقل کر دئیے۔شیری رحمان نے کہا کہ صدر زرداری کی قیادت اور کاوشوں نے سیاسی منظر نامے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا ہے، صدر زرداری کی لمبی عمر، صحت اور خوشیوں کیلئے دعاگو ہیں۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...