اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے داخلہ عطا اللہ تارڑ نے کہاہے کہ تاخیری حربے مزید نہیں چلیں گے ، چیئر مین پی ٹی آئی کو چوری کا حساب دینا ہوگا،حتمی ٹرائل کو رکوانا اور خلل ڈالنا انصاف کی راہ میں رکاوٹیں حائل کرنے کے مترادف ہے،جواب نہ دینے اور ثبوتوں کو چھپانے کے لیے تاخیری حربے استعمال کیے جا رہے ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی بہادری دکھائیں اور ٹرائل کا سامنا کریں۔ بدھ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے عدالت پیش نہ ہو کر یہ ثابت کر دیا کہ یہ توشہ خانہ چوری کا جواب نہیں دینا چاہتے۔ انہوںنے کہاکہ یہ توشہ خانہ کیس میں راہ فرار اختیار کرنے کی مذموم کوشش کر رہے ہیںانہوںنے کہاکہ توشہ خانہ تحائف بیچ کر اربوں روپے حاصل کیے گئے اور ڈکلیئر بھی نہ کیے گئے۔ عطا اللہ تارڑ نے کہاکہ عمران نیازی نے تاخیری حربوں میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے۔ انہوںنے کہاکہ توشہ خانہ کیس میں تمام گواہان کے بیانات قلم بند ہو چکے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ تمام گواہان پر جرح بھی مکمل ہو چکی ہے اور ٹرائل اخری مراحل میں ہے۔معاون خصوصی برائے داخلہ نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی نے تاخیری حربوں کے ذریعے اپنا کیس خود خراب کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ فارن فنڈنگ کیس چھ چلتا رہا اور تاخیری حربوں کے ذریعے چوری کو چھپانے کی مذموم کوشش کی گئی۔ عطا اللہ تارڑنے کہاکہ حتمی ٹرائل کو رکوانا اور خلل ڈالنا انصاف کی راہ میں رکاوٹیں حائل کرنے کے مترادف ہے۔ انہوںنے کہاکہ چوری کا جواب نہ دینے اور ثبوتوں کو چھپانے کے لیے تاخیری حربے استعمال کیے جا رہے ہیںانہوںنے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی بہادری دکھائیں اور ٹرائل کا سامنا کریں۔ معاون خصوصی برائے داخلہ نے کہاکہ کبھی جج پر عدم اعتماد کرتے ہیں کبھی کیس کے دائر اختیار کو چیلنج کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ غیر ملکی قیمتی تحائف بیچنے میں تو تاخیری حربے استعمال نہیں کیے گئے فٹافٹ تحائف بیچے اور اربوں روپے حاصل کیے گئے۔ انہوںنے کہاکہ تاخیری حربے مزید نہیں چلیں گے اور چوری کا حساب دینا ہوگا۔
مقبول خبریں
پی ٹی آئی کا 24 نومبر کے احتجاج کا فیصلہ برقرار رکھنے پر اتفاق
پشاور(این این آئی)پشاور میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کا اجلاس ختم ہو گیا، اجلاس میں 24 نومبر کے احتجاج...
بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ، دھرنے اور جلسوں پر پابندی
کوئٹہ (این این آئی)حکومت بلوچستان نے صوبے میں دفعہ 144 نافذ کردی۔ بلوچستان میں دھرنے، ریلی اور جلسوں پر پابندی عائد کردی گئی۔محکمہ...
بلوچستان اسمبلی حکام نے 55 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا
کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان اسمبلی حکام نے 55 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔ حکام کے مطابق گاڑیاں خریدنے کے لیے 23 کروڑ روپے...
عافیہ صدیقی نے امریکی عدالت میں درخواست دائر کردی
واشنگٹن (این این آئی)عافیہ صدیقی نے اپنے وکلاء کے ذریعہ ٹیکساس میں موجود امریکی وفاقی عدالت میں درخواست دائر کردی۔ درخواست میں جیل عملے...
بشریٰ بی بی کے ویڈیو بیان کا فارنزک کرایا جاسکتا ہے، رانا ثناء اللہ
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی...