اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور روسی فیڈریشن کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے درمیان بدھ کو ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ دفتر خارجہ کی ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں وزرا خارجہ نے دوطرفہ امور اور مختلف شعبوں میں بڑھتے ہوئے تعاون پر مفید تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ نے اپنے روسی ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت کا بھی اعادہ کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے بلیک سی گرین انیشی ایٹو (بی ایس جی آئی) پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اس اقدام کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے خوراک کی قیمتوں میں اضافہ اور غذائی تحفظ سے متعلق چیلنجوں کا باعث بننے والے عالمی غذائی سپلائی چین میں خلل پر اس کے ممکنہ اثرات کو تسلیم کرتے ہوئے قابل عمل حل تلاش کرنے کے لئے ٹھوس کوششوں کی ضرورت پر زور دیا تاکہ ترقی پذیر ممالک کو اس سے فائدہ پہنچے جو پہلے ہی معاشی دباؤ میں ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بی ایس جی آئی میں شامل تمام فریق انیشی ایٹو کو بحال کرنے کے لئے تعمیری بات چیت میں مشغول ہوں گے۔ اس حوالے سے وزیر خارجہ نے تمام فریقین کے تحفظات کو دور کرتے ہوئے معاہدے کی بحالی کے لئے بین الاقوامی کوششوں کے لئے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے روسی ہم منصب کو یوکرین اور ترکی کے وزرائے خارجہ، امریکی وزیر خارجہ اور یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندے کے ساتھ بی ایس جی آئی پر بات چیت سے آگاہ کیا۔ وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اس معاملے پر روس کے نقطہ نظر کا اظہار کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے اس معاملے پر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...