اسرائیلی ایٹمی سائنسدانوں کا مستعفی ہونے کا امکان

0
129

تل ابیب(این این آئی)اسرائیل میں نئی عدالتی ترامیم کی منظوری کے بعد بحران مزید بڑھ رہا ہے۔ حال ہی میں سینئر جوہری سائنسدانوں کے ایک گروپ نے اسرائیلی کنیسٹ کی طرف سے عدالتی ترامیم کی منظوری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنے عہدوں سے دستبردار ہونے اور استعفی دینے کی دھمکی دی ہے۔اسرائیلی میڈیا نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا کہیہ معاملہ دس سائنس دانوں کے گروپ سے متعلق ہے، جو اسرائیل کی ایٹمی صلاحیت کو اپنے کندھوں پر اٹھائے ہوئے ہیں اور اسرائیل کی جوہری صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے ایٹمی پروگرام کے ذمہ دار ہیں۔ان کے درمیان حالیہ ہفتوں میں اس بارے میں بات چیت ہوئی کہ آیا ریاست کی خدمت جاری رکھنا درست ہے۔رپورٹ کے مطابق ان میں سے ہر ایک اپنا فیصلہ خود کرے گا مگر وہ اس معاملے پر آپس میں متفق ہیں۔اس معاملے پر ایٹمی سائنس دان اپنے پیشرووں کے ساتھ ساتھ اسرائیل میں سائنسی-فوجی برادری کے کے ساتھ بات چیت کررہے ہیں اور انہوں نے ابھی تک اس معاملے کو حکام کے سامنے نہیں اٹھایا ہے۔”