لاہور( این این آئی) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بڑا بھائی چھوٹے بھائی پر اعتماد نہیں کر رہا تو قوم ان پر کیسے اعتماد کر سکتی ہے ،سیاست کا دل نہیں ہوتا دوکان ہوتی ہے اور دل کی بات دل والا سمجھتا ہے دوکان والا نہیں ،باجوڑ میں 50 آدمیوں کی شہادت نے دنیا کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری سے مزید ڈرا دیا ہے ،ساری دنیا کے درمیان سرمایہ کاری کا مقابلہ ہے لیکن پاکستان میں ڈر اور خوف کی فضا ہے ، غریب نے معاشی طور پرمرنا ہے یا حکومت کا سیاسی قبرستان بنانا ہے اس کی شروعات ہوچکی ہیں ،ستمبر غریب کے لیے ستمگر ہوگا حکمران الیکشن سے فرار ہونے کے بہانے ڈھونڈیں گے۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رسید نے کہا کہ پاکستان کا اپنا سرمایہ کار بنگلہ دیش اور افریقہ میں سرمایہ کاری کر رہا ہے اور 10 لاکھ بلاصلاحیت نوجوان ملک چھوڑ کر جا رہا ہے کیونکہ پاکستان میں طاقت کاسرچشمہ عوام نہیں ،آئین و قانون کی کوئی حیثیت اور اہمیت نہیں ہے جوں جوں الیکشن کی تاریخ قریب آرہی ہے اتنا ہی الیکشن کا ہونا مشکوک قرار پا رہا ہے، جتناالیکٹرانک میڈیا کو زنجیروں میں جکڑا جائے گا اتناہی سوشل میڈیا مقبول اور مضبوط ہو جائے گا ،جس فلم میں صرف ہیرو کو دکھایا جائے اور ولن کے شارٹ پرپابندی ہو وہ فلم کبھی نہیں چلتی ،حکومت کمپنی کی مشہوری پر اور ممبروں کی خوشنودی پر اربوں روپے لگا رہی ہے لیکن یہ کم عقل ہے اور ذہنی پستی کا شکار ہیںکیونکہ بجلی کا بل ہر گھر میں جا رہا ہے ،اگست شروع ہو گیا اور سیاست کے آخری 5 اوور کا میچ شروع ہوگیا ہے ،10 دن تک فیصلہ ہوجائے گاکہ دبئی اور لندن کے فیصلے کیا ہیں اور عوام کا فیصلہ کیاہے ،ملک جس کشمکش سنگین اور گھمبیر حالات سے گزر رہا ہے عوام کو اس سے بے خبر رکھا جا رہا ہے لیکن عوام باشعور ہو چکی ہے اور سیاسی چہروں کو پڑھنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے ،15 مہینے حکمرانوں نے اقتدار کے مزے لوٹے اور یہ بھول گئے کہ انہیں لوٹ کر عوام میں ہی جانا ہے اور عوام نے ہی آخری فیصلہ سنانا ہے۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ 20 روپے پیٹرول ،20 روپے ڈیزل ،23 روپے ایل پی جی مہنگے،50 روپے فی یونٹ بجلی ،چینی 160 روپے کلو، آٹا 160 روپے کلو 85 رکنی شاہ خرچ کابینہ کی طرف سے عوام کے لیے جانے سے پہلے آخری بڑا تحفہ ہے ، اس میں سکول کے بچوں کی فیس پانی کابل اور گھر کا کرایہ شامل نہیں ، غریب نے معاشی طور پرمرنا ہے یا حکومت کا سیاسی قبرستان بنانا ہے اس کی شروعات ہوچکی ہیں ،ستمبر غریب کے لیے ستمگر ہوگا حکمران الیکشن سے فرار ہونے کے بہانے ڈھونڈیں گے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...