جدہ(این این آئی)اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)نے سویڈن اور ڈنمارک کے قرآن مجید کو نذرآتش کرنے کے واقعات پر ردعمل پرمایوسی کا اظہار کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جدہ میں قائم 57 رکن ممالک پر مشتمل تنظیم نے اس معاملے پر ایک غیر معمولی ورچوئل اجلاس منعقد کیا ۔تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طہ نے افتتاحی سیشن سے خطاب میں دونوں نارڈک ممالک سے قرآن مجید کی بے حرمتی کو روکنے کا مطالبہ کیا اور اس بات پر مایوسی کا اظہار کیا کہ اس سلسلے میں سویڈن اور ڈنمارک کی جانب سے اب تک کوئی اقدامات نہیں کیے گئے ۔انھوں نے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ آزادیِ اظہار کا دعوی کرنے والے متعلقہ حکام بین الاقوامی قوانین کے برخلاف ایسی کارروائیوں کو دہرانے کے کی اجازت دے رہے ہیں جن سے مذاہب کے احترام میں کمی واقع ہوتی ہے۔جس وقت حسین طہ یہ تقریر کررہے تھے، اسٹاک ہوم میں مسلمانوں کی مقدس کتاب کی ایک اور تازہ واقعہ میں بے حرمتی کی گئی ہے اور دو افراد نے قرآن مجید کے نسخے کو آگ لگا دی۔ان میں سے ایک سویڈن سے تعلق رکھنے والے عراقی پناہ گزین سلوان مومیکا تھا جس نے جون کے آخر میں اسٹاک ہوم کی مرکزی مسجد کے باہر قرآن مجید کے صفحات کو نذر آتش کیا تھا اور اس ماہ کے اوائل میں عراقی سفارت خانے کے باہر قرآن پاک کے نسخے پر پتھرا کیا تھا۔ڈنمارک میں انتہائی دائیں بازو کے گروپ ڈانسکے پیٹریاٹر نے گذشتہ ہفتے ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں ایک شخص کو قرآن پاک کی بے حرمتی کرتے،جلاتے اور عراقی پرچم کو کچلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ان واقعات نے عراق میں بدامنی کو جنم دیا ہے، جہاں اس ماہ کے اوائل میں سیکڑوں مظاہرین نے سویڈش سفارت خانے پر دھاوا بول دیا تھا اور اس کو آگ لگا دی تھی۔ڈنمارک کی پناہ گزین کونسل نے کہا کہ عراق کے جنوبی شہر بصرہ میں واقع اس کے دفتر پر ‘مسلح حملہ’ کیا گیا۔خطے بھر کی حکومتوں نے بھی اپنے غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔عراق نے سویڈن کے سفیر کو ملک بدر کردیا اور ایران نے کہا کہ وہ سویڈن کے نئے سفیر کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے گا۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...