لاہور(این این آئی) پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ ایمان علی نے کہا ہے کہ دو سکرپٹ لکھ چکی ہوں جو مکمل طور پر تیار ہیں، لیکن اتنے پیسے نہیں کہ فلم بنا سکوں۔اداکارہ ایمان علی نجی ٹی وی شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنے کیریئر اور شادی سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔ایمان علی نے بتایا کہ میں نے دو سکرپٹس لکھ رکھے ہیں، پہلے سکرپٹ کو لوگ پڑھ کر کہہ رہے ہیں کہ یہ رومانوی کامیڈی سکرپٹ ہے لیکن یہ عام زندگی سے متعلق ہے، جبکہ دوسرا سکرپٹ ایکشن فلم کے لیے ہے مگر میرے پاس اتنے پیسے نہیں کہ فلم بنا سکوں۔پاکستانی فلموں کے سکرپٹس پر بات کرتے ہوئے ایمان علی کا کہنا تھا کہ پاکستانی فلموں کے سکرپٹس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، خواتین کے حوالے سے لکھے جانے والے کرداروں پر خوش نہیں ہوں، میں انتظار کررہی تھی کہ کوئی بہت بڑا پروجیکٹ ملے مگر اتنا انتظار کرکے کوئی فائدہ نہیں ہوا، میرے لیے اگر کردار لکھے جاتے تو میں کام کرلیتی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...