اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ2018ء میں ہم ترقی کرتا ہوا پاکستان چھوڑ کر گئے تھے، پچھلے چار سال ملک کے اندر معاشی بدحالی تھی،وزیراعظم نے ملک کو معاشی استحکام دیا، چند ماہ میں میگا ترقیاتی منصوبے کسی معجزے سے کم نہیں، جو لوگ تنقید کرتے ہیں، بالٹی ڈبہ، کنستر لے کر عدالت میں پیش ہوتے ہیں، وہ آج عوام سے آنکھیں نہیں ملا سکتے،۔وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بارہ کہو بائی پاس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 2018ء میں ہم ترقی کرتا ہوا پاکستان چھوڑ کر گئے تھے، پچھلے چار سال ملک کے اندر معاشی بدحالی تھی،وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کو معاشی استحکام دیا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ چند ماہ میں میگا ترقیاتی منصوبے کسی معجزے سے کم نہیں، میں نے اسلام آباد کی تاریخ میں اس قسم کے منصوبے کبھی نہیں دیکھے،موجودہ حکومت نے 15 ماہ کی قلیل مدت میں ملک کو بحرانوں سے نکالا۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ میرا گائوں بھوربن ہے، ساری زندگی میں نے اس سڑک پر سفر کیا ہے، یہاں گھنٹوں ٹریفک جام رہتا تھا۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ آپ نے وہ کام کیا ہے کہ آپ کو ساری عمر، گلیات، کشمیر، مری، ہزارہ کے لوگ دعائیں دیں گے،یہاں سے بھارہ کہو اور مری جانے کے لئے بھارہ کہو کا راستہ کسی اذیت سے کم نہیں تھا۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ وزیراعظم نے دس ماہ کی قلیل مدت میں اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔انہوںنے کہاکہ ہزاروں مریض، ایمبولینسیں، نوجوان روزانہ اس سڑک سے سفر کرتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اگر یہ کام 15 ماہ میں ہو سکتا ہے تو چار سال میں کیوں نہیں ہوئے۔ انہوںنے کہاکہ اسلام آباد کے اندر کوئی ایسا روٹ نہیں جو راولپنڈی، اسلام آباد اور مری کے علاقے سے جڑتا نہ ہو۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ میٹرو بس کی صورت میں ہر شہری کے پاس عزت دار سواری موجود ہے۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ وزیراعظم کا وژن تھا کہ اسلام آباد ایئر پورٹ تک میٹرو بس سروس موجود ہو، آج ہر روٹ اسلام آباد کے ہر سیکٹر کے ساتھ جڑا ہے اور ایئر پورٹ تک رسائی موجود ہے۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ جو لوگ آپ پر تنقید کرتے ہیں، بالٹی ڈبہ، کنستر لے کر عدالت میں پیش ہوتے ہیں، وہ آج عوام سے آنکھیں نہیں ملا سکتے۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ پچھلے چار سال ایک ہینڈ پمپ لگا کر اس کی تشہیر کی گئی، آپ کی قیادت میں چند ماہ کے دوران میگا ترقیاتی منصوبے مکمل ہوئے جو کسی معجزے سے کم نہیں۔انہوںنے کہاکہ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کی مثال نہیں ملتی۔
مقبول خبریں
یوٹیوب کی نئی پالیسی، پاکستانی یوٹیوبرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
نیویارک (این این آئی)یوٹیوب کی نئی مونیٹائزیشن پالیسی کے تحت غیر مستند اور اے آئی سے بنے مواد پر مونیٹائزیشن خطرے میں پڑگئی۔یوٹیوب نے...
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...